!امانت کسے کہتے ہیں؟ امانت! بہت سے لوگ سمجھتے ہیں امانت تو بس دولت مال روپے کی ہوتی ہے، نہیں امانت تو آپ بیٹی ودا کرتے ہوئے بھی دوسروں کے حوالے کرتے ہیں ، "امانت اور الفاظ" کسی کے الفاظ بھی ہمارے لیے امانت ہیں، اور کسی کے کہے ہوئے الفاظوں میں خیانت کرنا کسی چوری سے کم نہیں۔ کسی کے کہے ہوئے الفاظوں کو اپنا نام دینا امانت میں خیانت ہے، کسی کے کہے الفاظوں کو اپنے آپ سے تبدیل کر کے دوسروں تک پہنچانا خیانت ہے،، یہاں تک کہ امانت صرف مال و دولت نہیں بلکہ امانت تو ہر وہ چیز ہے جس کے ساتھ آپ چھیڑخانی کریں، چاہے وہ کسی کے کہے یا لکھے الفاظ ہی کیوں نہ ہو، کسی کے کہے الفاظوں کو آپ اپنا نام نہیں دے سکتے، کسی کے کہے الفاظ کو آپ اپنے نام سے آگے نہیں پہنچا سکتے گویا اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کے نزدیک الفاظوں، جزباتوں اور کتابوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، یہ تو الٹا ایسے ہوا کہ یوں کہہ لیں جیسے غالب کے لفظوں پر آپ جون ایلیا کا نام لکھ دیں، اور اسے دوسروں تک پہنچائے اس کو کہتے ہیں الفاظوں میں خیانت دوسروں کے لکھے گئے الفاظوں پر اپنا نام چھاپ دینا امانت میں خیانت ہے۔۔
0 Comments